ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کی جانب سے بنائی گئی وڈیو پرانی ؛ خواجہ سلمان رفیق کا دعوی ; نوٹس لے لیا

ڈاکٹرز کی جانب سے بنائی گئی وڈیو پرانی ؛ خواجہ سلمان رفیق کا دعوی ; نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے وڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے گائنی  آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے کی تحقیقات کا آغاز   کردیا ۔

 خواجہ سلمان رفیق نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے بنائی گئی وڈیو پرانی ہے،ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی بالکل اجازت نہیں۔اس اخلاقی و مجرمانہ غفلت پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔