ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کو عالمی معیار پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب:ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کو عالمی معیار پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کو ڈبلیو ایچ او کے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے ادویات کے معیار اور بین الاقوامی اعتماد میں بہتری آئے گی۔

لاہور اور ملتان میں کولڈ چین فارما لاجسٹکس حب سمیت بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے، جو ادویات کی محفوظ ترسیل اور ذخیرہ کو یقینی بنائیں گے۔

حکام کے مطابق عالمی فارما مارکیٹ تقریباً 897 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، مگر پاکستان کا حصہ ابھی بہت کم ہے۔ ان اقدامات سے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔فارما اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے تربیت کا آغاز بھی ہوگا۔

 اس حوالے سےمحکمہ صنعت پنجاب نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ریگولیٹری اصلاحات کی جائیں گی،مقامی خام مال کی تیاری پر زور دیا جائے گا جس سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ان اقدامات سے پنجاب نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی ایک اہم فارماسیوٹیکل مرکز بن سکتا ہے۔