ویب ڈیسک:عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق وہ خطے کے متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے گا۔
اپنے بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ متاثرہ ممالک کو نہ صرف مالی امداد فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ وہ موجودہ بحران سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔
ادارے کے مطابق توانائی کے شعبے میں استحکام لانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، جس کے لیے نجی شعبے کی مدد حاصل کی جائے گی۔
عالمی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متاثرہ معیشتوں کو سہارا دینے اور خطے میں اقتصادی استحکام بحال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔