ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت، شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

محسن نقوی کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت، شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی، اور دھماکے میں 3 روزہ داروں کے شہید ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی  صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔   

وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ 

 کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے  دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں  تین پاکستانی شہید ہو گئے، 4 پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ 17 سویلین بھی  زخمی ہوگئے۔