درِ نایاب : پنجاب حکومت نے81 ارب سے شہر کا پہلا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویزات کے مطابق حکومت81 ارب 72 کروڑ 96 لاکھ سے بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائیگی،بابو صابو پراجیکٹ جون 2025 میں مکمل ہوگا ،منصوبے سے آبی آلودگی کم ہوگی پانی کو محفوظ بنایا جا سکے گا،بابو صابو پراجیکٹ کیلئے ستمبر 2023 میں 3لاکھ یورو سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنایاگیاتھا۔
بابو صابو پراجیکٹ لاہور اسلام آباد موٹر وے کے قریب 836 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائے گا،بابو صابو پراجیکٹ سنٹرل سیوریج ڈسٹرکٹ، ساؤتھ سول سیوریج ڈسٹرکٹ کاپانی صاف کریگا،بابوصابوپراجیکٹ ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کا پانی صاف کرے گا،واسا نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بابو صابو میں کروڑوں کے غیر ضروری اخراجات کی منظوری مانگی۔
24کروڑ 99 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد رقم غیر ضروری اخراجات کی مد میں خرچ کی جائے گی،واسا کے افسران کروڑوں سے لگژری گاڑیاں ، جدید کمپیوٹرز ، موبائلز ، ٹیب ، فرنیچر بھی لیں گے۔