ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گھر سے لڑکی بھگانےکے الزام پر خاتون پر تشدد، سر کے بال کاٹ کر کمرے میں بند کردیا گیا

 گھر سے لڑکی بھگانےکے الزام پر خاتون پر تشدد، سر کے بال کاٹ کر کمرے میں بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد افتخار میمن:  نیوسعیدآباد کے نواحی علاقے غلام محمد مناہجا گاؤں میں لڑکی کو مبینہ طور پر گھر سے بھگانے کے الزام میں خاتون حسنہ انڑ کو رشتہ داروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ کر اسے کمرے میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ حسنہ انڑ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے رشتہ دار لڑکی فاطمہ زاہد انڑ کو پسند کی شادی کرانے میں مدد کی تھی۔ اس الزام کے بعد رشتہ داروں نے خاتون پر تشدد کیا، اس کے سر کے بال کاٹے اور اسے کمرے میں بند کر دیا۔

نیوسعیدآباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کمرے سے بازیاب کر لیا اور ہسپتال منتقل کیا۔ ایس ایس پی مٹیاری فیصل بشیر میمن نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

 گرفتار ہونے والے ملزمان میں غلام نبی، عبدالحمید، گل شیر، خادم اور معین انڑ شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون حسنہ انڑ نے میڈیا کے سامنے آ کر اپنی بے گناہی کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ اس الزام میں بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاتون انصاف کے لیے میڈیا کے سامنے رو پڑیں اور درخواست کی کہ ملزمان کو سخت سزائیں سنائی جائےتاکہ کوئی آئندہ ایسی جرات نہ کرسکے۔