ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، اور شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی کی بدترین مثال ہے۔

 وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات گوادر کے علاقے کلمت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔