پتنگ کی ڈورسےبچاؤ کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی راڈ متعارف کروا دیے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم : پتنگ کی ڈورسےبچاؤ کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

پتنگ کی ڈورسےبچاؤ کیلئے پنجاب پولیس نےکائٹ فلائنگ سکیورٹی راڈ متعارف کروا دی۔ لاہور کے علاقے صدرگول چکر پر پنجاب پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر راڈ نصب کیے گئے۔ 
ایس ایچ اوتھانہ نارتھ کینٹ کی جانب سے پتنگ کی ڈورسےبچاؤ کے لیے سکیورٹی راڈ نصب کئے گئے۔ راڈ کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ڈور سے بچ سکیں گے۔ 

دوسری جانب پتنگ بازی کے خلاف مہم کیلئے ایس پی صدر سدرہ خان بھی متحرک ہوگئے، اپنی زیر نگرانی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز لگاوائیں۔ ایس پی صدر نے شہریوں کو پتنگ بازی سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں۔ احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہم جان لیوا ڈور سے بچ سکتے ہیں۔ 

ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بھی اہم شاہراہوں پر پتنگ بازی کے خلاف موٹر سائیکل سیفٹی وائرز مہم کی قیادت کی۔ قاضی علی رضا نے سیکرٹریٹ چوک، بتی چوک، اک موریہ پل، شاہدرہ اور شاہ عالم چوک کا دورہ کیا، انہوں نے موٹر سائیکلوں پر اپنی نگرانی میں سیفٹی وائرز لگوائے۔ 
قاضی علی رضا نے شہریوں کو پتنگ بازی سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز لگائی جا رہی ہیں۔