بادامی باغ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،شہریوں کی زندگی اجیرن

بادامی باغ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،شہریوں کی زندگی اجیرن
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)بادامی باغ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر تعفن اور بدبو پھیلانے کا باعث بننے لگے۔
بادامی باغ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، سبزی منڈی میں جگہ جگہ موجود گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، گندگی اور تعفن جہاں مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے وہیں تعفن اور بدبو کے باعث سبزی منڈی سے گزرنا بھی محال ہے۔

 خریداروں کا کہنا ہے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث پھل اور سبزی خریدنے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوپر سے ریڑھی بانوں نے سڑک کے بیچ میں ریڑھیاں لگا رکھیں ہیں جس سے نہ صرف خریداری میں دشواری ہوتی ہے بلکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو جاتا ہے۔ انتظامیہ سے التجا ہے، منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔