فٹبال ورلڈکپ 2026 کوالیفائر، پاکستان کا اردن سے میچ ، اردن نے ایک گول کر دیا

FIFA World Cup Qualifier, Pakistan vs Jordan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فٹبال ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں آج ایک بار پھر  پاکستان کا اردن سے میچ ہو رہا ہے۔ میچ کے 15 ویں منٹ میں اردن نے پاکستان کے خلاف پہلا گول کر دیا ہے۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں قومی فٹبال ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں اردن سے 0-3 کی شکست ہوئی تھی، آج کا میچ اردن میں ہو رہا ہے۔ 

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے پہلے میچ میں اردن نے گزشتہ جمعرات کو پاکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ڈیفنڈر عبداللہ اقبال ییلو کارڈز  دکھائے جانے کی وجہ سے آج کے اہم میچ کے لیے معطل ہیں۔عبداللہ اقبال کو 17 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں کمبوڈیا کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میچ کے ابتدائی راؤنڈ کے دوران پہلا پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا۔"اس کے بعد، انہیں  21 مارچ 2024 کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں اردن کے خلاف ہوم میچ کے دوران ایک اور ییلو کارڈ  دکھایا گیا۔
 پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لئے  اتوار کو اردن پہنچ گئی تھی جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ 2 کوالیفائر اوے میچ میں مشرق وسطیٰ کے خلاف میچ کھیلے گی، جو 26 مارچ کو ہونا ہے۔
گزشتہ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے کوالیفائنگ میچ کے دوران اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں اردن نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ یہ میچ 18 سالوں میں پہلی بار ہوا جب اردن کی فٹ بال ٹیم فٹ بال میچ کھیلنے پاکستان پہنچی تھی۔

گزشتہ اکتوبر میں، پاکستان نے کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دے کر اسلام آباد میں اپنا پہلا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر جیتا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کو دوسرے راؤنڈ میں سعودی عرب کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔