قذافی بٹ: کورونا کی بگڑتی صورتحال پرپنجاب حکومت نےلاہورمیں مکمل لاک ڈاؤن پر غورشروع کردیا، تجاویزبھی تیار کرلی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام باز نہ آئی تو مکمل لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا۔ مکمل لاک ڈاؤن کی تجاویز این سی او سی کی میٹنگ میں دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت کے بڑوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی تیار کرلی ہیں۔
کورونا ایس او پیز پر عوام سے عملدرآمد کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوگئے تو مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔لاک ڈاون ان شہروں میں لگایا جائے گا جہاں کورونا کیسز آخری حد پار کرجائیں گے۔
دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویثرن کیپٹن ر محمد عثمان، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت کرورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا سمیت تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شہر میں کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہو گا۔اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کر درمیان ربط مضبوط کرنا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر ضلعی انتظامیہ روزانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہا کہ پولیس کورونا ایس او پیز پر من و عن عملددرآمد کروائے گی۔
کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو شادی ہالز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ورکشاپ،بھٹوں،پیٹرول پمپس پر فیس ماسک کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ شہریوں میں فیس ماسک اور کورونا مہم چلائی جا رہی ہے۔