(سٹی42) معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے، خواتین اب گھروں میں بھی غیر محفوظ ہیں، لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں 26 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔
ایک اور افسوس ناک واقعہ میں خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا، شاہدرہ کے علاقے میں 26 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ، قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اوعر شواہد اکٹھے کئے، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت چھبیس سالہ تحرین نام سے کی گئی ۔مقتولہ تحرین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کاہنہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ماں اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آیا تھا۔ شوہر نے بیوی اور بیٹی کو اجرتی قاتل سے ہی قتل کرایا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست ملزم اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ مقتولہ عائشہ اور ماہین کو ڈاکوؤں نے نہیں شوٹرز نے مارا، شوہر نے دوسری شادی کے لئے بیوی کو قتل کرایا۔
ملزم کا مزید کہناتھا کہ بیوی پر فائرنگ کی گئی تھی،فائرنگ کی زد میں آکر بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی تھیں، پولیس کے مطابق ملزم دلاور قتل کے مقدمہ کا مدعی بھی خود ہی بنا، ملزم دلاور نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ڈرامہ رچایا، ملزم خاوند نے دوران تفتیش اعتراف کر لیا۔ پولیس نے خاوند دلاور سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا۔