واسا نے آئندہ مالی سال کا ڈویلپمنٹ پلان پنجاب حکومت کو پیش کردیا

WASA Development Schemes
کیپشن: WASA Development Schemes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا نے آئندہ مالی سال کا  ڈویلپمنٹ پلان پنجاب حکومت کو  پیش کردیا، آٹھ کروڑ کی لاگت سے شوق چوک تا شوکت خانم ہسپتال سیوریج لائن بچھانے کی سکیم سمیت4 ارب 94 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی 13سکیمیں تجویز کردی گئیں۔

واسا نے آئندہ مالی سال 2022-2021 کے بجٹ میں 4 ارب 94 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی 13نئی ترقیاتی سکیمیں رکھنے کی تجویز دی، فارن فنڈنگ کے تحت2 میگا پراجیکٹس کو ریفلیکٹ کرنے کی استدعا کردی گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بجٹ تجاویز محکمہ خزانہ کو ارسال کردیں۔

 نئی سکیموں میں مختلف ٹیوب ویلوں پر دو کیوسک کے 30 سب مرسی بَل پمپس کی تبدیلی کی سکیم پیش کی گئی ہے، پمپس کی تبدیلی پر 15کروڑ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، 8کروڑ کی لاگت سے شوق چوک تا شوکت خانم ہسپتال سیوریج لائن بچھانے کی سکیم شامل ہے، ایک ارب 56 کروڑ کی لاگت سے نشتر کالونی تا ہڈیارہ ڈرین سیوریج سسٹم، پچاس کروڑ کی لاگت سے جیٹنگ، ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینوں کی خریداری اور پندرہ کروڑ کی لاگت سے علی چوک تا امیر چوک ڈسپوزل اسٹیشن جوہر ٹاؤن تک سیوریج لائن بچھانے کی سکیمیں شامل ہیں۔

 شیرانوالہ، کشمیر روڈ، نشتر سپورٹس کمپلیکس کے سٹورم واٹر سٹوریج ٹینکس کیلئے ایک ارب40 کروڑ کے فنڈز، چونگی امر سدھو، گرین ٹاؤن، سادھوکی کے سیوریج سسٹم کی تعمیر و بحالی سکیمیں بھی شامل ہیں، فارن فنڈنگ میں لاریکس کالونی اور سرفیس واٹر منصوبے کو بھی آئندہ بجٹ میں شامل رکھنے کی تجویز دیدی گئی، واسا نے 24 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب78 کروڑ رکھنے کی تجویز دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer