ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز میدان میں آگیا

ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز میدان میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہینڈ سیناٹائزر کی کمی دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کا ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ ایک دم سے مارکیٹس میں سیناٹائزر کی کمی ہوگئی ہے جس کو دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائزنے نئی پالیسی اپنائی ہے اور کمپنیوں کو لائسنس ایشو کرنے شروع کردیے تاکہ سپرٹ کی فراہمی کرکے سیناٹائزر کو بنایا جائے۔

ای ٹی او سفیر عباس جپا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے صرف ایک کمپنی کے پاس لائسنس تھا جو سیناٹائزر تیار کرکے شہر بھر میں فراہم کررہی تھی اب مزید سولہ ملکی وغیرملکی کمپنیوں کو لائسنس فراہم کردیے ہیں تاکہ سیناٹائزر کی مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائی جاسکے۔

سیناٹائزر بنانے کے لیے کمپنیوں سے وصول ہونے والی نئی درخواستوں پر لائسنس بھی دیے جارہے ہیں جن کی معیاد جون میں ختم ہوجائے گی اگر حکومت نے اجازت دی تو ان لائسنسوں کی معیاد مزید بڑھائی جائے گی۔