(سٹی42) باغوں کے شہر لاہور میں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، مرطوب کرنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ، ہوگیا جس کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لیڈی ہیلتھ ورکر دھرنے میں جاں بحق، مال روڈ پر کہرام مچ گیا
کچھ روز قبل لاہور شہر میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا لیکن اب سورج نے لاہور میں غضب ڈھانا شروع کردیا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سروسز ہسپتال کے عملے کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
محکمہ موسمیات نے بارش کے منتظر لاہوریوں کو بری خبر سنادی، ماہرین موسمیات نے رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔