سٹی 42:سنئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام منظور شدہ سکیمیں مینول بجٹ میں دکھائی جارہی ہیں۔
مریم اورنگ زیب نے کہا، پنجاب میں گروتھ پالیسی مکمل ہو گئی ہے ۔ اس کا اعلان وزیراعلی آئندہ ماہ کریں گی۔
مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ 70غیر منظور شدہ سکیموں کو بھی منظور کرکے بجٹ میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے جو سیکٹورل سکیمیں منظور کی ہیں اس پر پورا ایوان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ وفاق کی دیگر اکائیوں کی طرح پنجاب نے جس طرح اپنا حصہ ڈالا ہے اسکے ساتھ ساتھ پنجاب کے حقوق کو بھی محفوظ رکھا ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہا، پنجاب کے بجٹ میں پہلی مرتبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اندر 25 ملین روپے مریم نواز کی دستک پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں۔
پنجاب کے 1600 دفاتر ای۔ خریداری کے ذریعے 170 ملین روپے کی بچت کر چکے ہیں۔
دوسرے صوبے کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں مریم نواز شریف جیسا وزیراعلی چاہئیے
اینٹی سموگ گنز مہینوں پر جمی ہوئی گند کو بھی صاف کرے گا۔ پنجاب میں 1600 دفاتر کو پیپر لیس کردیا گیا ہے۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اندر پنجاب سوشو۔ اکنامک رجسڑی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔