ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہتر، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہتر، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

    برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 72 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہامریکی خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی 67 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔