ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری، کروڑوں شہری مستفید

 گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری، کروڑوں شہری مستفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:صوبے میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات کامیابی سے جاری ہیں، جہاں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کو گھر بیٹھے مختلف لائسنسنگ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل نظام کے باعث شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے آسان اور تیز رفتار سہولیات میسر آ رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 54 لاکھ سے زائد شہری اپنے ای لائسنس گھر بیٹھے ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد ملکی اور اوورسیز پاکستانیوں نے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی حاصل کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے 56 لاکھ 76 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 74 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن ٹریکنگ سروس استعمال کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دستک ایپ کے ذریعے نئے لرنر لائسنس، ریگولر لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے حصول کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ مزید یہ کہ ای لائسنس کی قانونی حیثیت اور افادیت روایتی کارڈ لائسنس کے برابر قرار دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شہریوں کی جانب سے آن لائن سروسز کا بڑھتا ہوا استعمال ٹریفک پولیس کے نظام پر اعتماد کا مظہر ہے۔