حسن علی: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے تحت وفاقی وزارتِ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے تحت رجسٹرڈ دینی مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز شامل ہے۔
بل کے متن کے مطابق، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی دفعہ 21 میں نئی شق 1A شامل کی جائے گی، جس کا مقصد دینی مدارس کی دوہری رجسٹریشن کے خاتمے اور رجسٹریشن سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنا ہے۔
ترمیمی بل کے تحت وفاقی سطح پر رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں نئی رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ مدارس کی قانونی حیثیت اور ریگولیٹری نظام کو مزید واضح بنانے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی کی رپورٹ اب پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی، جبکہ ایوان سے منظوری کے بعد بل کی حتمی توثیق گورنر پنجاب کریں گے۔