خان شہزاد: گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس سے تیار ہونے والی اشیاء جیسے کیک، بسکٹس، ڈبل روٹی اور رس کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آ سکی۔
صارفین کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے عملاً بے اثر دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب چینی کی قیمتیں بھی جوں کی توں برقرار ہیں۔ پرچون مارکیٹ میں چینی بدستور 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 8900 روپے میں دستیاب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پا رہا۔