سٹی42: سونے کی قیمت میں معمول اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6ہزار 619 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔