عید کی آمد، بازاروں میں خریداروں کا ہجوم

Eid Shopping in Lahore Markets, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: عید میں ایک روز باقی رہ گیا تو لاہور بھر کی مارکیٹوں میں عید کی خریداری کرنےوالے شہریوں کا ہجوم امنڈ آیا۔

شہر کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش ہے، بچے، بڑے، اور خواتین شاپنگ میں مگن ہیں۔ کسی کو میچنگ جیولری اور چوڑیوں کی تلاش ہے اور کسی کو کھسوں اور جوتوں کی تلاش۔ مارکیٹوں میں  خریداری کے آنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے تاہم مرد بھی عید کی شاپنگ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔