یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا کیس، سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

Lahore High Court adjourns case about the appointment of Voice Chanclers in PU and other Universities, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  پنجاب یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرریوں کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت کے بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل روکنے کے فیصلے میں توسیع کا حکم برقرار ہے۔
 
جسٹس شاہد کریم نے پنجاب یونیورسٹی کےراجا علی رضا کی درخواست پر سماعت کرنا تھی ۔ کیس کی سماعت نہ ہونے کے باعث جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل روکنے کے فیصلے میں توسیع کا حکم برقرار رہا۔عدالت نے نگران حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئے مزید مہلت دے رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران پنجاب حکومت نے پنجاب کی دیگر جامعات میں مستقل وائس چانسلز کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار دیا، نگران حکومت کے پاس یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرنےکا اختیار نہیں۔مستقل وائس چانسلر کے لئے اخبار اشتہار الیکشن ایکٹ 1970 کے سیکشن 230 سی کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران حکومت کا پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگرجامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے ، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل روکنے کا حکم دے۔