شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں392وارداتیں رپورٹ

شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں392وارداتیں رپورٹ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 392وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔ 

 گزشتہ 24گھنٹوں میں موٹرسائیکلیں چوری کی 84،موٹرسائیکل چھیننے کی 9وارداتیں ر پورٹ کی گئیں، جبکہ کار چوری کی 2اور ڈکیتی کی 286وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

کاہنہ میں شہری موسیٰ سعید کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور گھر سے75لاکھ 35ہزار مالیت کے زیور ات،نقدی اور دیگر سامان لے اڑے۔ اس کے علاوہ مناواں میں چور عمران کے گھر سے 34لاکھ نقدی ، زیورات ودیگر سامان لے اڑے۔  ڈیفنس اے میں چور شہری عمیر امین کے گھر سے 17لاکھ کے زیورات، نقدی لے اڑے۔شمالی چھاؤنی میں ڈاکو امتیاز کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 15لاکھ کے زیورات و نقدی لے اڑے۔ 

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ڈاکو الطاف سے 14ل اکھ 30ہزار نقدی ،موبائل چھین کر فرا ر، راوی روڈ میں ڈاکو ظفر کی ٹرانسپورٹ کمپنی سے 64لاکھ چھین کر فرار، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر چوکیدار گل محمد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ 

مصطفی ٹاؤن میں خاتون سمیت 5 ڈاکو شہری انصرعلی کے گھرلوٹ مار کرتے رہے، ڈاکو شہری کے گھر سے 30تولے سونا،4ہزار ڈالر ،8رولیکس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 
مصطفی ٹاؤن میں 2خواتین اور 4ڈاکوئوں کی ارشاد علی کے گھر میں لوٹ مار ، ڈاکو 22لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

شاہدرہ میں ڈاکو نعمت اللہ کی دکان سے 2لاکھ 57ہزار روپے لوٹ کر فرار، کاہنہ میں ڈاکو ذوہیب حسن کے میڈیکل سٹور سے 82ہزار روپے لوٹ کر فرار،کاہنہ میں ڈاکو زیافت انور کی دکان سے 33لاکھ 500روپے چھین کر فرار، جبکہ چوہنگ سے محمد عمران اور ہنجر وال سے محمد اشفاق کی کاریں چور لے اڑے۔ 

مصری شاہ میں عادل ، برکی میں ابرار، مناواں میں امانت کی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔ لٹن روڈ میں غلام شبیر ،مانگا منڈی میں سلیم ،سندر میں خرم اقبال کی موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ اس کے علاوہ ملت پارک میں علی احمد،گلشن راوی میں عدیل خالد سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لی۔