کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

Face Mask, Coronavirus
کیپشن: Face Mask, Coronavirus
سورس: goole
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  کی وجہ سے حکومت بھی دوبارہ پابندیوں کا نفاذ لازمی بنا رہی ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہےکہ ملک بھر میں فضائی سفر کرنیوالےفیس ماسک کااستعمال یقینی بنائیں۔ 

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے، مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2.81 فیصد تک پہنچ گئی،ایک دن میں کورونا کے 406 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔