سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

CTD arrests 11 Terrorists
کیپشن: CTD arrests 11 Terrorists
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار  کرنے کا دعویٰ کردیا۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ نقدی اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی، مبینہ دہشتگردوں میں محمد اسرار ، کاشان الحق ، محمد ہاشم ودیگرشامل ہیں۔ 

سی ٹی ڈی  حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔