ڈینگی وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

ڈینگی وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ممکنہ طور پر مرض کے پھیلنے سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا، سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ڈینگی کنٹرول اور ٹریٹمنٹ سنٹرقائم کرنے کی ہدایت، وارڈزمیں اضافی سٹاف اور میڈیکل کٹس کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے جولائی میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس پھیلنے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاری کئے گئے الرٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ڈینگی وارڈز کو فوری فعال بنایا جائے۔

اس کے علاوہ ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والوں کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ڈینگی کے ہر مریض کا ڈیٹا 24 گھنٹوں کے اندرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔