ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :غوثیہ چوک کے قریب مکان کی چھت گرگئی، 4 افراد زخمی

لاہور :غوثیہ چوک کے قریب مکان کی چھت گرگئی، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے علاقے شالیمار روڈ، غوثیہ چوک کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت گرنے کے باعث خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، جبکہ 2 افراد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 35 سالہ شاہد، 35 سالہ زینب، 20 سالہ مجاہد، 3 سالہ رجب شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی،خستہ حالی کے باعث چھت گری، آپریشن مکمل کر لیا گیا،امدادی کارروائیوں میں 5 ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز، 18 اہلکاروں نے حصہ لیا۔