سٹی 42 : شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی، سائیکل چوری کی وارداتوں میں رواں سال 62 فیصد اضافہ ہو گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 96 مقدمات درج ہوئے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 156 سائیکلیں چور لے اڑے ۔ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 6، رواں سال 19 سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 27، رواں سال سائیکل چوری کے 47 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 8، رواں سال سائیکل چوری کے 14 مقدمات کا اندراج ہوا۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈویژن سے گزشتہ سال 20، رواں سال 35 سائیکلیں چور لے اڑے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 15، رواں سال بھی 15 سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اسکے علاوہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 20، رواں سال سائیکل چوری کی 26 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔