سٹی 42 : کشمور میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 3 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ۔
کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے گیھلپور کے علاقے میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق مغوی افراد کو دو ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کو ایک منظم گروہ نے جال میں پھنسا کر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔
علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔