ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے6 افراد ہلاک،متعددزخمی  

بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے6 افراد ہلاک،متعددزخمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑمچنے کاواقعہ ہریدوار میں منسا دیوی کے مندر میں پیش آیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور 35 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اچانک بڑی تعداد میں زائرین مندر میں جمع ہوگئے تھے، جب کچھ لوگوں نے رش سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی،کچھ لوگوں کے گرنے کی وجہ سے میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہوگیا۔