محرم الحرام ، موبائل سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر

 محرم الحرام ، موبائل سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : آئی جی پنجاب نے نویں اور دسویں محرم پر موبائل سروس جام کرنے کی درخواست واپس لے لی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کوموبائل سروس بند نہ کرنے کی درخواست بھجوا دی گئی۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نویں اور دسویں محرم کوموبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست واپس لے لی۔آئی جی پنجاب کی موبائل سروس جام نہ کرنے کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد نے معاملہ کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کے سامنے رکھ دیا۔آئی جی پنجاب کی جانب سے اس سے قبل نویں اور دسویں محرم پر موبائل فون سروس جام کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔