مانیٹرنگ ڈیسک ؛ چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا گیا .
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔
Chinese EXIM Bank has rolled over for 2 years principal amounts of following loans totalling US$ 2.4 billion which are due in next 2 fiscal years:
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 27, 2023
FY2023-24: US$1.2 billion
FY2024-25: US$ 1.2 billion
Pakistan will make interest payments only in both years.
اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔