28 مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

FIA Rwp arrest Human Smuggler
کیپشن: arrest Human Smuggler
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی ، 28 مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کرلیا گیا، بدنام زمانہ ایجنٹ عاطف مقصود بخاری کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی کرتے  28 مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار کرلیا،بدنام زمانہ ایجنٹ عاطف مقصود بخاری کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا،انتہائی مطلوب ملزم اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کو 28 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی میں درج 20 انکوائریوں میں بھی نامزد تھا۔ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیتے ہوئے مختلف شکایت کنندگان سے 60 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer