ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ولی عہد نے مستقبل کے جدید ترین شہر کا ڈیزائن جاری کر دیا

سعودی ولی عہد نے مستقبل کے جدید ترین شہر کا ڈیزائن جاری کر دیا
کیپشن: The Line City
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فطرت کے ساتھ پائیداری سے ہم آہنگ ماحول دوست شہر 'دا لائن' کا ڈیزائن جاری کردیا۔

عرب کے صحرا میں 'نیوم' کے نام سے شروع کیے گئے کھربوں ڈالر کے پروجیکٹ جس کو خوابوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے 34 مربع کلومیٹر اراضی پر واقع ہوگا اور 90 لاکھ مکینوں کی رہائیش کا مسکن ہوگا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وہاں بسائے جانے والے شہر کا نام 'دی لائن رکھا ہے کیوں کہ یہ ایک لمبی  لکیر کی طرز پر مبنی ڈیزائن ہے,محمد بن سلمان نے  "دی لائن کا تصور بیان کرتے وقت کہا کہ یہ جدید ترقیاتی معاشروں کے لیے ایک مثال ہوگا۔

دی لائن کا منفرد ڈیزائن میں آمنے سامنے دو ہوبہو عمارتیں کھڑی دکھائی دیتی ہیں جو 500 میٹر اونچی ہوں گی۔ مکینوں کو پانچ منٹ کی پیدل سیر کے بعد لائن میں تمام سہولتوں تک رسائی حاصل ہو گی، اس کے علاوہاں  ایک تیز رفتار ریل بھی ہو گی جس کا ابتدا سے آخر تک 20 منٹ کا سفر ہو گا۔

پی ایس اے کے مطابق اس طرح کی صلاحیت کے حامل کسی اور شہر کے بارے میں فی الوقت کوئی خبر نہیں ہے۔ اس میں فطرت کو ترقی پر ترجیح دی گئی ہے اور نیوم کی 95 فیصد زمین کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ شہر200 میٹر چوڑا، 170 کلومیٹر لمبا ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر