واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کرنے والوں سے بچنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کرنے والوں سے بچنے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل حل کردی جس سے مرضی کے بغیر واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہونے سے بچنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کے لئے آئے روز مختلف فیچرز متعارف کرواتی ہے جو صارف کی گفتگو میں آسانی پیدا کرتے ہیں لیکن کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کا علم صارفین کو نہیں ہوپاتا،کام کی غرض سے کسی کو اپنا نمبر دینا کبھی کبھار یوں بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے کہ وہ شخص آپ کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بے تکی بے معنی گفتگو کا ناچاہتے ہوئے بھی حصہ بننا پڑتا ہے۔

 ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کو آپشن دیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا ہے، اس کے لئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ  آپ کے کانٹیکٹ میں موجود دوست ہی آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کریں۔

 
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer