(سٹی 42)باغوں کے شہر کا موسم حسین، بادل آئے چند ایک مقامات پر برسے اور چلے گئے،محکمہ موسمیات نےآئندہ 48گھنٹوں کے لیےخبردار کردیا،کمشنر لاہور کا متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کاحکم،ملک کے بیشتر اضلاع میں بادل خوب برسا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، لاہور میں چند ایک مقامات پر بادل برسے اور چلے گئے،محکمہ موسمیات نےآئندہ 48گھنٹوں کے لیےخبردار کردیا،کمشنر لاہور کا متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کاحکم دے دیا،محکمہ موسمیات نےآئندہ 48گھنٹوں کے لیےخبردار کردیا،بدھ اور جمعرات کے روز وقفے وقفے سے بارش ہو گی۔کمشنر لاہور کا متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کاحکم دے دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے، پنجاب کے علاقوں خطۂ پوٹھوہار، گجرات، نارووال، لاہور، سیالکوٹ،حافظ آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، صوابی، سوات میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، دیر، مردان، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، وزیرستان، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش، بوندا باندی کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ تاہم ژوب اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چلاس 47، دالبندین 45 اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد 29، لاہور 34، کراچی 31، پشاور 33، کوئٹہ 41،گلگت 41، مظفر آباد 33، مری 22، فیصل آباد 37، ملتان 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،سری نگر 35، جموں 31، لہہ 34، پلوامہ 33،اننت ناگ 33، شوپیاں 32، بارہ مولہ 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔