سرکاری سکولزمیں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ افسر تعینات

سرکاری سکولزمیں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ افسر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہورسمیت پنجاب بھر کےسرکاری سکولزمیں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئےافسران کی تقرریاں، سرکاری سکولوں میں داخل ہو نیوالے  طلبہ  کاڈیٹاجمع کیا جائے گا۔
  تفصیلات کے مطابق  سرکاری سکولوں  میں داخلہ مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے اس  کیلئے  افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر  دیئے۔ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کی نگرانی کیلئے 50 افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ  سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم پر پیشرفت کی نگرانی کی جائےگی۔ پہلی جماعت سے  پانچویں جماعت تک  نئے داخلے کیے جائیں گے اوران داخلوں کیلئے سکولزسربراہان اورسکولز کونسل  مشترکہ طور پر والدین کو بچوں کے داخلوں کیلئے  آمادہ  کریں گے ۔ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے تحت مارننگ اور آفٹر نون پروگرامز میں بچے داخل کیے جائیں گے۔