ویب ڈیسک : اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا,معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے ٹیچرز اور ٹرینرز کو قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں ٹرینر کی نگرانی میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کترینہ کیف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ "دراصل میں حیرت انگیز اساتذہ اور ٹرینرز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں جو میرے ساتھ اتنے صبر سے کام کرتے ہیں"،اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہر روز کچھ نیا سیکھ رہی ہوں۔‘
View this post on Instagram
کترینہ کیف کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈٰیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram