بیرون ملک جانے والے افراد کو موڈرنا ویکسین کہاں لگائی جا رہی ہے؟

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)ایکسپو ویکسینیشن سنٹر پر عام شہریوں کو سائنو فارم جبکہ بیرون ملک جانے والے افراد کو موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔جبکہ ایسٹر ازینیکا کی دوسری ڈوز بھی شہریوں کو ہال نمبر 1 میں لگائی جارہی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں شہریوں کی ویکسی نیشن جاری ہے، عام شہریوں کو سائنو فارم ،بیرون ملک جانیوالوں کو موڈرنا لگائی جارہی ہے،ایسٹراز ینیکا کی دوسری خوراک ہال نمبر1 میں لگائی جارہی ہے جبکہ ہال نمبر 3 میں سائنو فارم اور موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
 انتظامیہ کے مطابق ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال ہے ،شہری اتوار کے علاوہ کسی بھی وقت ویکسین لگوا سکتے ہیں،ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے۔ 

واضح رہے کہ کورونا کےوار بدستور جاری ہیں چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 240کیس رپوٹ ہوئے۔   لاہو رمیں  کوروناکے نئےکیسز رپورٹ  ہوئے ہیں  جبکہ24 گھنٹوں میں کوروناسے6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.6 ریکارڈکی گئی  ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔