برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گزشتہ کئی روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
 مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں کمی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 26 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہوگیا۔

اسی طرح برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 123 روپے جبکہ پرچون ریٹ 131 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز  برائلر مرغی کا گوشت سابقہ ریٹ 216 روپے کلو پر برقرار رکھا گیا تھا۔مارکیٹ میں برائلر مرغی کی سپلائی میں قدرے بہتری ہونے پر مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کا سابقہ ریٹ برقرار رکھا گیا تھا۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے۔