پروفیسر پر طالبہ کو ہراساں کرنیکا الزام، اہم پیشرفت سامنے آگئی

پروفیسر پر طالبہ کو ہراساں کرنیکا الزام، اہم پیشرفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طالبہ کو غیر مناسب فون کال اور میسج بھیجنے کا الزام، ڈین کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔     

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تحقیقات کا حکم دے دیا اور متعلقہ ڈین کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ ڈین ڈاکٹر ریاض احمد کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر فائزہ شریف اور شہزاد احمد شامل ہیں۔

یاد رہے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کی طالبہ نے سوشل میڈیا پر ٹیچر پر الزام لگایا تھا اور کہا فزکس کے ٹیچر نے نامناسب تصویر اور پیغام کے ذریعے جنسی ہراساں کیا ہے۔ طلبہ نے بتادیا کہ استاد بار بار امتحان میں فیل کر رہے تھے اسے جنسی طور پر ہراساں بھی کر رہے تھے۔ متاثرہ طلبہ نے مزید بتایا کہ ٹیچر نے اسے ویڈیو کال بھی کی۔

ویڈیو کال کے بعد وائی فائی بند کردیا تو استاد نے موبائل نمبر پر کال کرنا شروع کردی، شیئر کی جانے والی پوسٹ میں ویڈیو کالز کے کال لاگ، میسجز اور سکرین شاٹس شامل تھے۔