پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی کامیابی چیلنج

پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی کامیابی چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: ن لیگی امیدوار رانا احسن شرافت نے پی پی 158 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے۔

پی پی 158 سے نون لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کر دی، رانا احسن شرافت نے پی پی 158 کے ریٹرننگ افسر محمد ظریف کو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ اس نے پی پی 158 سے 45228 ووٹ حاصل کئے جبکہ علیم خان نے 52299 ووٹ حاصل کئے .

نون لیگ کے ووٹ پولنگ سٹاف نے مسترد کئے اور پولنگ سٹاف نے اس کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشننز سے باہر نکال دیا.قانون کے مطابق فارم 45 بھی نہیں دیا، نون لیگ کے امیدوار نے کہا اس کو علیم خان کی کامیابی پر شدید تحفظات ہیں، ہر پولنگ سٹیشن کی فارم 45 کی کاپیاں دی جائیں اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔