سٹی 42: بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کے سامان کی چوری کا پردہ فاش ہوگیا ۔
شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سامان کی ریکوری کی ، گروہ گرفتار کرلیا ۔
شادباغ پولیس نے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد ہوا ۔برآمد سامان میں کمبل، صابن اور پلاسٹک کین شامل ہے ۔ چوری شدہ سامان میں بورنگ میٹریل اور دیگر اہم آلات بھی شامل ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا امدادی سامان چوری کرنے والوں سے مزید تفتیش جاری ہے ،چوری میں ملوث دیگر کردار بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔