ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ اجلاس کل ہو گا، محسن نقوی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کرینگے

سینیٹ اجلاس کل ہو گا، محسن نقوی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : سینیٹ اجلاس کل (منگل) صبح 11:30 بجے ہوگا، سینیٹر محسن نقوی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بل پیش کریں گے۔

اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان نارکوٹکس کنٹرول بل 2024 کی رپورٹ پیش کرنے کے وقت میں 60 دن کی توسیع متعلق تحریک پیش کریں گے ۔ امیگریشن آرڈیننس 1979 کے ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

 شزا فاطمہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 غور کے لیے پیش کریں گی۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل 2025 پر بھی کل غور کیا جائے گا ۔  سینیٹر فیصل واوڈا ایف بی آر کے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے مالی اثرات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، جبکہ سینیٹر رانا محمود الحسن ملتان کے جلالپور پیروالا میں خصوصی اکنامک زون کے قیام کی ضرورت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اسکے علاوہ سینیٹر عرفان صدیقی فاٹا کے ذکر کو سینیٹ قوانین سے ختم کرنے کی ترامیم پیش کریں گے ۔