محسن نقوی نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب  کے وزیر اعلی محسن نقوی  نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔  پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے خاص طور سے دعائیں کیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد حرمین شریفین میں پاکستان کی سلامتی،  معاشی استحکام اور سر بلندی کے لئے دعا کی۔انہوں نے  پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور امن کے لئے اور امت مسلمہ کے اتحاد  بھائی چارے اور یکجہتی کے لئے بھی  خصوصی دعا کی۔

  محسن نقوی  نے حرمین شریفین سے اپنے پیغام میں بتایا  کہمیں نے یہ بھی دعا کی کہ  اللہ تعالٰی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں ایک بار بلند مقام عطا فرمائے ۔آمین