بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

 بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار  دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو سکے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

 عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،اس کے ساتھ ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستو ں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔