دھند کے باعث حد نگاہ کمی ، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

دھند کے باعث حد نگاہ کمی ، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ، لاہور موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند  کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،موٹروے ایم 3 لاہور سے ملتان، ایم 11 لاہور سیالکوٹ عارضی طور پر بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے سے صبح کے اوقات موٹرویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کیلئے بند کئے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 موٹروے کوبند کردیا ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے کالا شاہ کاکو تک بند کردیا ، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا ،موٹروے ایم تھری فیض پور سے درکھانہ تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔