احمد اسحاق جہانگیر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر جنرل بن گئے

Ahmad Ishaq Jahangir, FIA, Federal Investigation Agency, City42, DG FIA, Notification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: نگراں وفاقی حکومت نے احمد اسحاق جہانگیر کو  ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احمد اسحاق جہانگیر کے ڈی جی ایف آئی اے کی پوسٹ پر تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

 احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ ایف آئی اے میں ہی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ احمد اسحاق جہانگیر عدلیہ مخالف مہم کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ ہیں، وہ ایف آئی اے  کےسائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی بھی رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں وہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔