ایل ڈی اے ملازمین کیلئے خوشخبر ی

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوری سے آئی ٹی کیڈر کے افسران و ملازمین کی ترقیوں کے لئے طریقہ کار وضع کردیا گیا ، ایل ڈی اے سروس ریگولیشنز میں ترمیم کردی گئی ۔
 ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی ہدایت پر سروس ریگولیشنز میں ترمیم کردی گئی ہے ۔ گریڈ سترہ کے آئی ٹی افسران کی پروموشن پچاس فیصد بھرتی اور پچاس فیصد سینیارٹی کی بنیاد پر ہوگی ۔ گریڈ سولہ کے کمپیوٹر آفیسر سو فیصد پروموشن بذریعہ سینیارٹی کی جائے گی۔
 کمپیوٹر آفیسر کے لئے پانچ سالہ گریڈ چودہ میں سروس اور آئی ڈپلومہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر آپریٹر کے لئے سو فیصد پرمووشن کوٹہ سینیارٹی کے تخت ہوگا جبکہ پانچ سالہ سروس پوری کرنا لازم ہوگا ۔ گورننگ باڈی کے فیصلے کے بعد سی اینڈ آئی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔